انور کھیتران کی قتل کے خلاف بارکھان میں احتجاجی مظاہرہ‬

‫بارکھان(انتخاب نیوز) تفصیلات کے مطابق بارکھان میں سوشل میڈیا میں سرگرم کارکن اور صحافی انور کھیتران کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج بارکھان میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انور کھیتران کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔‬


‫ذرائع کے مطابق انور کھیتران کی ماورائے عدالت قتل کے بعد کھیتران میں عوام کے اندر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، انور کھیتران علاقے کے لوگوں کی ایک موثر آواز تھی، انور کی قتل کے خلاف کورونا وباء کے دوران عوام کی ایک بھاری تعداد شدید احتجاج کیا ہے۔‬


‫واضح رہے کہ انور کھیتران کو کچھ دن قبل نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ قبائلی سربراہ کے دو محافظوں کے خلاف کاٹا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں