پنجگور ،سوشل میڈیا پر ایک بچے کو منشیات پلانے والا ملزم منشیات سمیت گرفتار

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجگور پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کو منشیات پلانے والے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر جس میں ایک منشیات فروش ایک کمسن بچے کو منشیات پلا رہا تھا ، ویڈیو کے بعد ایس پی پنجگور سید فاضل شاہ بخاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش نواب ولد محمد عمر کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئیں ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں