وزیر اعلیٰ سندھ سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی ملاقات
کرا چی( آئی این پی )وزیر اعلیٰ سندھ سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں اور بزنس پر بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں موسمی تبدلیوں کے بعد بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو انکے دورے پر خوش آمدید کہا ۔ دونوں صوبائی اسمبلیوں کے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments


