انور کھیتران کے لواحقین کو انصاف دیا جائے،بلاول بھٹوزرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان میں صحافی انور کھیتران کے قتل کی شدید مذمت، انصاف کا مطالبہ ، انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انور کھیتران کا قتل آزادیِ اظہار و صحافت کا قتل ہے۔انور کھیتران کے لواحقین کو انصاف دیا جائے۔پی ٹی آئی حکومت نے غیرجانبدار صحافیوں کے لیئے ملک کو نوگو ایریا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔پیپلز پارٹی آزادیِ اظہار و میڈیا پر کسی طرح کا حملہ برداشت نہیں کرے گی، صحافیوں کے ساتھ ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے شہید صحافی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں