قلات میں مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی فورسز سمیت 10 افراد جاں بحق، بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ

قلات (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔
دوسری جانب کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق بائی پاس کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکا ہوا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں