شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکا تحصیل رزمک بازار میں ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مزید بتایا کہ زخمیوں کو کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک میں منتقل کر دیا ہے۔اب تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں