قلات ،روزنامہ انتخاب کے اشتہارات پر پابندی قبول نہیں، جے وی پی، جے یو آئی (نظریاتی)

قلات (بیورورپورٹ )جمہوری وطن پارٹی ضلع قلات کے آرگنائزر ذوالقرنین نوشیروانی حافظ طاہرمینگل و دیگرنے کہاکہ افسوس آج بلوچستان میں اخبارات پرپابندی لگائی جارہی ہے حق تویہ تھاکہ اخبارات کے شعبہ کو فعال کرنے کی کوشش کی جاتی مھرموجودہ وزیراعلی بلوچستان نے روزنامہ انتخاب کے اشتہارات پرپابندی لگاکراپنامکروہ چہرہ عیاں کردیابلوچستان کے اخبارات کادل روزنامہ انتخاب کے اشتہارات کی بندش ناقابل قبول ہے حکومت بلوچستان روزنامہ انتخاب کے اشتہارات بارے اپنافیصلہ واپس لےروزنامہ انتخاب سمیت تمام اخبارات کواشتہارات جاری کی جائے تمام سیاسی سماجی مذہبی پارٹیوں سمیت تمام طبقہ فکراخبارات کےزبوں حالی بارے سوچے اوربھرپوآوازاٹھائے۔سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت اخبارات کوبندکرنےکی ناکام کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں