وزیراعلیٰ پنجاب خاران کے رہائشی کے قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں،ثناء بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے خاران کے رہائشی منظور احمد کے قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات دیں۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ثناء بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ منظور احمد جو خاران سے پیاز فروخت کرنے کے لئے گوجرانوالہ گئے تھے اور چند ظالموں نے اغواء کرکے پیسے لوٹنے کے بعد انہیں بے دردی سے شہید کردیا کے قاتلوں کو گرفتاری کرنے کے لئے گوجرانوالہ پولیس اور انتظامیہ کواحکامات جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں