ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی کی زیرصدارت بی این پی کا اہم اجلاس

کوئٹہ ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے زیر صدارت میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری صوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے اراکین ساجد ترین ایڈوکیٹ، غلام نبی مری، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو ،ایم پی اے شکیلہ نوید دیوار، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، اور ایم پی اے ٹائٹس جانسن نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اٹھارویں ترمیم این ایف سی ایوارڈ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور ان امور سے متعلق ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں