ٹرمپ کیخلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی عدالت نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کر دیا۔ کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔ ر پورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صدارتی الیکشن پر اثرات نہ پڑنے کیلئے کیا گیا ۔واضح رہے کہ رواں سال مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں