صحافی کے قتل کے پیچھے روایتی و فرسودہ سوچ ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ انور جان کھیتران ایک باحوصلہ، بہادر، نڈر صحافی اور سیاسی رہنما تھے جس نے عوام کے مفادات و مسائل پر کسی مرحلے بھی چشم پوشی سے کام نہیں لیا وہ حق و سچ کی آواز تھے اس لیے فرسودہ سماج کے باقیات کو ان سے خوف محسوس ہوتا تھا جس کی پاداش میں انھوں نے بارکھان کے عوام کی آواز کو عوام سے دور کرنے کی ناروا سازش کر کے بلوچستان کے غیور نامور فرزند شہید انور جان کو شہید کرکے بلوچستان اور بارکھان کے عوام سے جسمانی طور پر الگ کردیانیشنل پارٹی کل 29جولائی کو شام 5بجے انور جان کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کریگی۔بیان میں کہا گیا کہ صحافی انور جان کا قتل حق وسچ کا قتل ہے اس دردناک قتل کے پیچھے روایتی و فرسودہ سوچ ہے جن کو سرکار کی سرپرستی حاصل ہے جو کہ قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ شہید انور جان کو انصاف دلانے اور ظلم وجبر کے خاتمے کیلئے بارکھان اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ پوری انسانیت جمہوریت و امن پسند رہنما و صحافی ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ صحافی انور جان کے قتل میں ملوث صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتران اور قتل میں شامل ان کے محافظوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان فوری طور پر سردار عبدالرحمن کھیتران سے وزارت کا قلمدان بھی واپس لیں۔اور جانبدارانہ رویہ ترک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں