بنگلہ دیش کر کٹ ٹیم کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں
نئی دہلی(صباح نیوز) ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کے دورے پر آنے والی بنگلہ دیش کر کٹ ٹیم کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، بنگلہ دیش کی بھارت نوازسابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرائے جانے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے بھارت مٰن بنگالی شہریوں کے خلاف کارروائیان شروع کر دی ہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلادیشی ٹیم کو دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ نے بنگلادیش کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔بنگلادیشی ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے خدشات گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آئے جب ہندو انتہا پسند تنظیم مہاسبھا دورے کی مخالفت کی اور اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کی کال دی۔سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرائے جانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت نے الزام عائد کیا تھا کہ بنگلادیش میں ہندوں کو قتل اور انکے گھر جلائے جارہے ہیں جبکہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اِن دعوں کو بیبنیاد قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر سے چنئی اور 27 ستمبر سے کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔