حکومت گرانے کیلئے متحد ہونیوالے حکومت کے سامنے ر یت کی دیوار ثا بت ہو نگے،مبین خلجی

کوئٹہ؛پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہاہے کہ حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد حکومت کے سامنے ر یت کی دیوار ثا بت ہو نگے،کرپٹ ترین اپوز یشن کا انتشار پسند ایجنڈا نہ پہلے قوم نے قبو ل کیانہ آئندہ کرے گی، اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار ہے تمام اپوز یشن سیا سی جماعتیں اپنی اپنی چوری بچانے کیلئے فکر مند ہیں 70سا لو ں سے ملک کی دو لت با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں کو پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گاانہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی ساری مشق تاریکی میں ڈوبی ہوئی اپنی سیاست کو بچانے کے ناکام حربے ہیں،اپوزیشن پریشان ہے کہ دو سالوں میں حکومت کا کرپشن کوکوئی سکینڈل کیوں سامنے نہیں آیا،اپوزیشن کے ارسطو معیشت کی ناکامی کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے،سابقہ ادوار میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی اور مخصوص جماعتیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے میں کامیاب رہیں، اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے کارناموں سے با شعور عوام حقائق سے آگاہ ہیں اور وہ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی دن را ت کی محنت ر نگ لا رہی ہے ملک در ست سمت کی جانب گامزن ہے،عمران خان ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کیلئے دن را ت ایک کیے ہو ئے ہیں کپتان کی پوری ٹیم انتہا ئی ایمانداری سے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنا اپناکردار ادا کررہی ہے، پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں