ضلع حب کے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کی تکمیل ہمارانصب العین ہے ، علی حسن زہری

کوئٹہ (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان صوبائی مشیر صنعت وحرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ ضلع حب کے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کی تکمیل ہمارانصب العین ہے ضلع حب کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری ہیں ہم انتقام گیری کی سیاست کے قائل نہیں شھید بینظیربھٹو کی نظریات کے پیروکار ہیں ان خیالات کاااظہار انہوں نے جمعے کے روز ضلع حب دورے کے موقع پر لیڈامیں اجلاس کی صدارت کے دوران اپنے خطاب میں کیا میر علی حسن زہری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے ایڈوائزر انڈسٹریز اینڈ کامرس نیلیڈا کانفرنس ہال میں ضلع کیشہری مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے افسران سے بریفنگ لی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل علی رضاکھوسہ ڈی ایچ او ڈاکٹر نوربخش ایم ڈی لیڈا میجر ریٹائرڈ الیاس کبز ایکسئن محکمہ مواصلات وتعمیرات اوردیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر حب ڈاکٹر نوربخش بزنجو نے مشیر ایڈوائزر کامرس اینڈانڈسٹریز کو بریفنگ میں بتایا کہ آپکی کوششوں کی بدولت ضلع حب میں سانپ اورکتے کے کاٹنے سے بچا کی ویکسین انجکشن وافر مقدار میں ہمیں ملی ہیں انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی اوردیگر ایشوز کے بارے میں آگاہ کیا ایڈوائزر انڈسٹریز اینڈ کامرس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ادویات فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئے تین کروڑ روپے کی ادویات فراہمی کا اعلان کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کو ہنگامی بنیادوں پر ضروری ادویات کی فہرست تیارکرنے کا حکم بھی دیا میر علی حسن زیری نے کہا کہ آدویات فراہمی سے ضلع کے عوام کو علاج معالجے کی سہولت میسر حادثات کی صورت میں زخمیوں کی بروقت امداد ممکن ہوسکے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا بہتر علاج ممکن ہوگا اجلاس میں میر علی حسن زہری ایڈوائرز برائیانڈسٹریز اینڈ کامرس کو ایکسیئن محکمہ مواصلات وتعمیرات ارباب ایوب کاسی نے بریفنگ میں بتایا کہ سیوریج لائن اورنئے سڑکوں کی تعمیر کیلئے 780 ملین لاگت کے منصوبوں پر کام جاری ہے ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع حب کے عوام کو بہتر میونسپل انفراسٹرکچر کی فراہمی ممکن ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں