پنجگور، گرلز ہائی سکول چتکان میں ٹیچر تبادلے کیخلاف طالبات کا احتجاج

پنجگور( یو این اے ) پنجگور گرلز ہائی سکول چتکان کے طالبات کا اپنے ٹیچر کے تبادلہ اور ایک جونیئر کو سکول میں تعیناتی کے خلاف احتجاجی ریلی. تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چتکان کے طالبات کااپنے سکول کے سنیئر ہیڈ مسٹریس کے تبادلہ اور ان کی جگہ میں ایک جونیئر ہیڈ مسٹریس کی تعیناتی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ریلی گرلز ہائی سکول سے ہوتا ہوا ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے تک پینچا جہاں بچیوں نے اپنے ہیڈ مسٹریس کے حق اور جونیئر ہیڈ مسٹریس کی تعیناتی کے خلاف سخت نعرہ بازی کی.طالبات نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سنیئر اور قابل ہیڈ مسٹریس کا تبادلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور جب تک ہمارے سکول کے ہیڈ کو دوبارہ بحیثیت ہیڈ تعینات نہیں کیا جاتا اسی وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا.انہوں نے کہا کہ ہیڈ مسٹریس کی تبادلہ سے سکول کا نظام کافی حد تک متاثر ہوا ہے اور ہماری پڑھانی بھی متاثر ہے. انہوں نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی بنیادوں پر جونیئرز کی تعیناتی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں