اسرائیل شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا ، اسرائیلی وزیرخارجہ

یروشلم (آئی این پی)اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے جرمنی، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا سمیت 25ممالک کے وزرا خارجہ کو یہ پیغام دیا،یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے، حزب اللہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے،دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں، وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 105افراد شہید ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں