حب، گاؤں پر حملے کا الزام بے بنیاد ہے، دوسرے فریق نے ایف آئی آر کیخلاف احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کر دی
حب(نمائندہ انتخاب )حب بھوانی فائرنگ روڈ بلاک احتجاج پولیس FIRکا ردعمل دوسرا فریق بھی سڑکوں پر نکل آیا احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک جلائو گھیرائو پولیس نے بلا جواز مقدمہ درج کیا ہے صبح سڑک بلاک کرنے والے فریق کے افراد نے قبائلی رہنماء کے گھر پر حملہ کیا مخالف فریق کا گائوں پر حملے کا الزام بے بنیاد ہے مظاہرین کا موقف مخالف فریق کے خلاف پولیس سے کاروائی کا مطالبہ اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ پیر کی صبح کو حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر زمینوں پر قبضہ کے حوالے سے قومی شاہراہ بلاک کر کے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے مظاہرین کے مطالبے پر مخالف فریق کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو نامزد جبکہ 15نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا بعدازاں پیر کی شب بھوانی کے ہی مقام پر دوسرے فریق کے افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں سڑکوں پر نکل آیا اور قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کی روانی کیلئے بند کردیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت جن لوگوں نے احتجاج کیا اور جو الزام عائد کئے وہ بے بنیاد ہیں بلکہ مذکورہ افراد نے انکے قبائلی رہنماء کے گھر پر حملہ کیا اور وہاں پر مبینہ طور پر لوٹ مار کی پولیس کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس ایف آئی آر بلا جواز ہے اور مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ انکے مخالف فریق نے زمینوںپر قبضہ کے حوالے سے جو الزام عائد کیا ہے وہ بھی بے بنیاد ہے لہٰذا انکے مخالف فریق کے خلاف بھی پولیس کاروائی کرے قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہڑا ۔


