کالعدم بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی اآئی نے کل ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا اور اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک دہشتگرد جماعت ہے، کالعدم بی ایل اے اور پی ٹی اآئی میں کوئی فرق نہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ ملک میں فساد برپا کرنا ہے، پی ٹی اآئی کا گانا ہے کہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان، اآج ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ کپتان پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے خلاف ڈٹ کے کھڑا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی اآئی نے بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے احتجاج میں خطاب کرنے کی دعوت دی، تحریک فساد نے کل ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا، بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے ایجنڈے کو سپورٹ کرنے کو کہا گیا، پی ٹی ائی کا کام صرف ملک میں فساد اور فتنہ پھیلانا ہے۔