گنداخہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افرادجاں بحق
کوئٹہ(یو این اے )گنداخہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرادجاںبحق لاشوں کوسول ہسپتال اوستا محمد منتقل کر دیاپولیس کے مطابق گنداخہ تھانہ کے حدود باغٹیل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اقبال مگسی اور ذوالفقار علی مگسی کو قتل کر دیا دونوں نوجوان جھل مگسی کے علاقے کوٹ مگسی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں جو کہ شہدادکوٹ سندھ سے واپس اپنے گاوں جارہے تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال اوستا محمد منتقل کر دیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
Load/Hide Comments


