ایل پی جی ایک روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی

اسلام آباد:اوگرا نے ایل پی جی ایک روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی کردی،سلنڈر کی نئی قیمت 1363روپے 55 یسے ہوگئی ۔اوگرا کی جانب سے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک روپے 56 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر 18 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے ہو گئی،واضح رہے کہ جولائی کیلئے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1345 روپے 7 پیسے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں