ہاسٹلز پر چھاپوں کیخلاف احتجاج، پنجاب یونیورسٹی کے گارڈزکے کریک ڈاون میں متعد دطلبا زخمی
لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)ہاسٹلز پر پولیس چھاپوں کیخلاف احتجاج کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کے گارڈزکے کریک ڈاون میں متعد دطلبا زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جامعہ پنجاب لاہور میں ہاسٹلز پرپولیس چھاپوں کیخلاف طلبا احتجاج کر رہے تھے، اس دوران طلبا اور یونیورسٹی کے گارڈز میں تصادم ہو گیاجس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا نے گارڈز پر پتھراو اور تشدد کیا، شیشے کی بوتلیں ماریں،تشدد کرنے والے طلبا کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔
Load/Hide Comments


