اس ملک میں سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ،جلد واپس آ کر گرفتاری دوں گا، سردار اختر مینگل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ابپے ایک بیان میں کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں بہت جلد واپس آ کر گرفتاری دوں گا، اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ نہ تو میرے پلیٹلیٹس کم ہوں گے اور نہ ہی میں اپنی قید کے سال کسی پرائیویٹ اسپتال میں گزاروں گا۔نجی نیوز سے گفتگو ترتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اب ہمارے لئے سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سردار اختر مینگل کے خلاف اسلام میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے ، مقدمے میں بی این پی سربراہ اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


