کوئٹہ دو بڑے سرکاری اسپتالوں سول اور بی ایم سی میں ادویات ناپید ہو گئی
کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں غریبوں کو دھکے ملنے لگے, شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دو بڑے سرکاری اسپتالوں جن میں سول ہسپتال اور بی ایم سی میں ادویات ناپید ہو گئی ایمرجنسی شعبوں میں بھی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے سپتالوں کی او پی ڈیز کی حالت بھی نہ بدل سکی ان دونوں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں تعینات اسٹاف شہریوں کی تذلیل کرنے لگے، شہری حلقوں کے مطابق سول اسپتال اور بی ایم سی کی آرتھو پیڈک او پی ڈیز میں بینڈیج تک دستیاب نہیں ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ شعبہ حادثات میں ایمرجنسی کے مریض سرنچ تک نجی میڈیکل سٹورز سے خریدنے لگےتمام تر حکومتی دعوں کے باوجود سرکاری اسپتالوں کے وسائل کی کمی دور نہ کی جاسکی۔
Load/Hide Comments


