ماسکو، دنیا کی سب سے وزنی بلی انتقال کر گئی
ماسکو (آئی آئی پی) دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بلی کرمبز انتقال کرگئی ہے، اسے وزن کم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔یہ غیر معمولی وزنی بلی روس کے شہر پرم کے ایک ہسپتال میں پائی گئی تھی جسے جانوروں کی امداد کرنے والے ایک گروہ نے کچھ دنوں پہلے ریسکیو کیا تھا۔یہ روسی بلی سوشل میڈیا پر اس وقت مشہور ہوئی تھی جب اسے روسی ہسپتال کے تہہ خانے سے بچایا گیا اور وزن کم کرنے کی ڈائٹ پر رکھا گیا تھا۔’کرمبز’ کا روسی نام ‘کروشِک’ تھا اور اس کا وزن 17 کلو گرام تھا، جس کے باعث وہ حرکت کرنے سے بھی قاصر تھی۔
Load/Hide Comments


