فورسز کے کیچ کلچر سینٹر پر چھاپے میں گرفتار استاد عارف مزار ساتھیوں سمیت رہا

تربت(مانیٹر نگ ڈیسک)فورسز کے کیچ کلچر سینٹر پر چھاپے میں گرفتار استاد عارف مزار ساتھیوں سمیت رہا ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق فورسز نے بدھ کی رات 12 بجے کے قریب کیچ کلچر سینٹر اینڈ میوزیم پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بلوچ موسیقار اور کلچر سینٹر میں سروز کی تعلیم پر مامور استاد عارف مزار اور ان سینٹر کے تمام عملے کو حراست میں لے لیا گرفتار شدگان کو بعد میں تربت پولیس کے حوالے کردیا گیاتاہم انہیں بعد میں رہا کر دیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں