بلوچستان ہائیکورٹ میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی
کوئٹہ؛چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے ہائیکورٹ میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 3093/56-Esttکے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ اور اس کے بینچز میں ہفتے کی چھٹی ختم کر کے اس کو ورکنگ ڈے ڈکلیئر کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ اور بینچز میں آفس ٹائمنگ پیر سے جمعرات تک ساڑھے 8سے 4بجے،جمعہ کو ساڑھے 8سے 12:30تک جبکہ ہفتے والے دن آفس صبح ساڑھے 8بجے سے لیکر 2:30تک ہوگا جبکہ اتوار کو چھٹی ہوگی جبکہ عدالتی اوقات کار سموار سے جمعرات تک صبح 9بجے سے 1:30تک جس میں آدھاگھنٹہ بریک اور 1:30سے 2بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ 2بجے سے 4بجے تک چیمبر میں کام ہوگا نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو عدالت صبح 9بجے سے12بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلا رہے گا اور ہفتے والے دن صبح ساڑھے 9بجے سے 2:30تک بغیر کسی وقفے کے عدالتی وقت ہوگا۔


