سلیکٹرز ہٹاؤ بٹھاؤ کی پالیسی ترک کرکے عوامی رائے کو اہمیت دیں،حافظ حمداللہ
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما وسینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سلیکٹرز ہٹاؤ بٹھاؤ کی پالیسی ترک کرکے عوامی رائے کو اہمیت دیں، عوامی رائے کے برعکس فیصلوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن چکاہیں ملک کو درپیش مسائل ومشکلات کا واحد حل فری اینڈ فیئر الیکشن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں عید مبارکباد کے سلسلے میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علمائکرام طلباء و جماعتی کارکنان قبائلی زعماء سیاسی کارکنان اور مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک وقوم پرمسلط نمونے ملکی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں سلیکٹرز کے بٹھائیگئے گونگے بہرے گلی محلے کے پرچون سٹور چلانے کے بھی اہل نہیں ان کی ناقص پالیسیاں اور غیر سنجیدہ پن عالمی دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کاسبب بن رہاہیانہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرکے ملک و قوم اور کشمیری عوام کو دھوکہ دیانمائشی احتجاج اور مگر مچھ کے آنسو بہانے کی بجائے حکمران اپنے جرم کااعتراف کرکے قوم کو حقیقت سے آگاہ کرے۔


