تربت، سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

تربت(نمائندہ انتخاب) سٹیلائٹ ٹاؤن تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، جبکہ 2، افراد زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی شب سٹیلائٹ ٹاؤن تربت کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالغفور ولد کریم سکنہ سٹیلائٹ ٹاؤن تربت جان بحق ہوگیا جبکہ صدیق ولد رفیق اور عصاء ولد عبدالغفور زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں