ڈنمارک کی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

ڈنمارک کی کمپنی نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر آف ڈاک ٹرمینل میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ڈنمارک کی کمپنی کے پاکستان میں سی ای او عاصم سعید نے کہا ہے کہ ڈینش کمپنی ڈیزل اور پیٹرول کے بغیر چلنے والا پہلا ٹرمنل بنا رہی ہے۔
عاصم سعید نے کہا ہے کہ دونوں ٹرمنل 100 فیصد سولر بجلی اور الیکٹرک لفٹرز سے چلیں گے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے لائسنس ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے رواں ماہ کام شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں