عمران کی رہائی کی کوششوں میں میراکوئی کردارنہیں ہے, فضل الرحمان
لندن: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میراکوئی کردارنہیں ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، امر یکا میں ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔