پشاور،خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ زلزلہ
پشاور(آئی آئی پی) خیبرپختونخوا کے شہر سوات ،مینگورہ اور گردونواح میں24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے مقامی آبادی کے بچے اور بڑیخوف کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے، وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔دوسری جانب مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے،جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments