توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
راولپنڈی: توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔
Load/Hide Comments