آصف زرداری قتل سازش کیس ،شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔شیخ رشید کے خلاف آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی۔دورانِ سماعت دلائل مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ سماعت کے دوران وکیلِ صفائی سردار رزاق نے دلائل میں کہا کہ شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، ان پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔وکلا نے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی۔بعد میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وکلا کی شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Load/Hide Comments