متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کی وڈیوز شیئر کرنے پر 70 برطانوی شہری گرفتار، برطانوی میڈیا
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے ان شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت 10 برس تک قید کی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں جو ملکی سلامتی کے خلاف تصور کی جاتی ہیں۔
Load/Hide Comments


