ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زیارت کا رہائشی نوجوان قتل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع ہرنائی کے علاقے ناکس بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زیارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعیب ولد اللہ نور کو قتل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں