گنداواہ فیڈر کے 26 کھمبوں سے بجلی کی تاریں چوری، کئی علاقوں کو فراہمی معطل، کیسکو

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بھاگ میں گنداواہ فیڈر کے 26 کھمبوں سے 33 کے وی بجلی کی تاریں چوری کرلی گئیں۔ کیسکو کے مطابق بھاگ کے علاقے میں پانچ پی سی سی کھمبوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے مطابق 33 کے وی گنداوہ فیڈر سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کیسکو کے مطابق بھاگ کے علاقے میں 33 کے وی گنداوہ فیڈر سے بجلی کی بحالی کا کام پیر کو شروع کیا جائے گا۔ کیسکو کے مطابق تار چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں