خضدار کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے ہیر پھیر کی تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، غفور حیدری

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا این اے 256 خضدار کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے حکومت اور انتظامیہ کے نام اہم پیغام میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں جو بھی ضمنی انتخابات ہوئے الیکشن کمیشن نے وہی پرانی روایت دہرائی ہے اور جمعیت علماءاسلام کے امیدواروں کو ہرایا ہے۔ خضدار میں اگر ایسا کھیل کھیلا گیا تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے، اس لیے ہم الیکشن کمیشن کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں اور تمام انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے، سرکار کی غیر ضروری وفاداری سے گریز کرے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ خضدار کی سیٹ جو ہمیشہ جمعیت علماءاسلام اور بی این پی مینگل کے اشتراک سے جیتی گئی ہے، تو اب بھی یہ سیٹ انہی کی ہے، لیکن اگر اس میں کوئی رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے عناصر کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔ الیکشن منصفانہ ہو، جو بھی جیتے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، لیکن اگر الٹ پھیر کی گئی تو ایسی کسی بھی کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں