وفاقی حکومت کی پاکستان بھر میں ہر ہفتے دو روزہ اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کی تجویز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر ہفتے میں دو روزہ اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کی تجاویز تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تجاویز صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔ تجاویز کے مطابق لاک ڈاﺅن ہر ہفتے ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے اتوار کی رات 12 بجے تک نافذ کیا جائے گا۔ اس دوران شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کاروباری مراکز، دفاتر اور دیگر غیر ضروری سرگرمیاں بھی بند رکھنے کی ہدایات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبوں کی رضامندی کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا آغاز 4 اپریل سے کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جاسکے۔
Load/Hide Comments


