خطے کی صورتحال، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام اباد پہنچیں گے
سعودی عرب، ترکیے، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کل اسلام اباد میں ملاقات کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ 2 روزہ دورے پر کل اسلام اباد پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، ایمان داری اورنیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق دورہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس میں خطے کی صورِ حال اور کشیدگی میں کمی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔
Load/Hide Comments


