پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو دور نہیں کیا جاسکتا،چین
بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو دور نہیں کیا جاسکتا۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی حل طلب تنازعہ ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھتا ہے، مسئلہ کشمیر پر بھی چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔انہوں نے کہا، "یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے مابین تاریخی حقیقت پر مبنی تنازعہ ہے۔ جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی معاہدوں کا بھی حامل ہے۔وانگ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کا آرٹیکل کے حوالے سے اقدام غیر قانونی اور غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو متعلقہ فریقوں کے مابین بات چیت اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے،انہوں نے کہا،پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں جن کو دور نہیں کیا جاسکتا۔پرامن بقائے باہمی دونوں کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت، تعلقات میں بہتری، خطے میں بہتری استحکام اور ترقی کے تحفظ کے ذریعے اختلافات کو بخوبی نمٹائیں گے۔


