چمن،سبزیوں اور پھلوں کے خیموں میں آتشزدگی
چمن:چمن مال روڈ پر واقع سبزیوں اور پھلوں کے خیموں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ لگنے سے کئی خیمے اور ایک گاڑی خاکستر ہوگئی،آگ سے سبزیوں اور پھل فروشوں کو لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق چمن کے مین مال روڈ پر واقع سبزیوں اور پھلوں کے خیموں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی کئی خیمے آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر ہوگئی جبکہ آگ سے ایک گاڑی بھی مکمل طور پر راکھ بن گئی آگ کو بجھانے کیلئے سبزی اور پھل فروشوں کے علاوہ عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ کو بجھانے کی کوشش کی جس کے بعد فائربریگیڈ نے آکر آگ پر قابوپالیا جبکہ آگ لگنے سے سبزی اور پھل فروشوں کو لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا اس حوالے سے سبزی اور پھل فروشوں نے کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ تعاون کریں ہماراساراروزگار اسی سبزیوں اور پھلوں کے فروخت کرنے میں تھا جوکہ اگ لگنے سے تباہی کا شکار ہوگیا ہے ہمارے ساتھ حکومت وقت تعاون کو یقینی بنائیں۔


