پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر ریاست کے خلاف سازش ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز فرنٹ لائن پر لڑرہی ہیں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے منظم دہشت گردی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں، عالمی فورمز پر متعدد ثبوت دے چکے ہیں، پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشیں آشکار ہوچکی ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرریاست کےخلاف سازش ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں،
Load/Hide Comments