کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

کراچی:کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، رفیق تنولی وینٹی لیٹر پر تھے۔پولیس کے مطابق رفیق تنولی کو پیٹ میں چھرے لگے تھے جس سے اس کا لبلبہ اور مثانہ متاثر ہوئے تھے اور وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق رفیق تنولی جماعت اسلامی قائدآباد کے ناظم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں