71ہزار سرکاری آسامیاں ختم کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے،پیپلزپارٹی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے ادارہ جاتی اصلاحاتی پالیسی کی آڑ میں سرکاری آسامیاں ختم کرنے کے اقدام کو روزگار دشمن عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 71000ہزار سرکاری آسامیاں ختم کرنا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ہے ناکام حکمرانوں کا یہ اقدام بے روزگار افراد پر خود کش حملہ ہے انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی پہیہ رکنے سے لاکھوں مزدور محنت کش بے روزگار ہو چکے ہیں روٹی رہائش چھیننے والی عمران خان سرکار عوام الناس پر روزگار کے دروازے بند کر رہی ہے پیپلز پارٹی پی ٹی آئی حکومت کے روزگار دشمن عمل کے خلاف ہر سطح پر مخالفت اور مزاحمت کریگی نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے ہی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پاکستانی آئی ایم ایف ٹیم کے پی ٹی آئی حکومت بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی آئی ایم ایف بجٹ ٹیم کا خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی شرائط سچ ثابت ہو کر سامنے آرہی ہیں نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کے باوجود خوکشی نہیں کی لیکن نوجوانوں کو خودکشیوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہینالائق حکمران غربت بھوک افلاس مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے لوگوں کو بے روزگاری کے سیلاب کے حوالے کرنے کے درپے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ سرکاری خزانے پر وزرا مشیروں معاونین کی فوج ظفر موج کا بوجھ بڑھانے والی پی ٹی آئی حکومت عام لوگوں کیلئے سرکاری ملازمتیں کم کر رہی ہے نیر بخاری نے یاد دلایا کی عمران خان اور ہمنوا میرٹ میرٹ کے یدعویکرتے تھکتے نہیں تھے لیکن خود میرٹ کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ روزگار کے زریعے چولہے جلانے والی پیپلز پارٹی حکمرانوں کو عوام الناس کیچولہیبجھانے نہیں دیگی ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا وزیراعظم کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں روزگار کے مواقع ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد”تبدیلی پسندوں "پر تھؤڑا سا گھبرانے پر کوئی پابندی نہیں #/s#


