گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کو ’مس کال‘ قراردیدیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 24 نومبر کے مارچ کی کال کو مس کال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے پی ٹی آئی کارکنان اپنی توانائی 3 سال کیلئے سنبھال کر رکھیں، فی الحال ان کی کال مس کال ہی رہے گی۔گورنر ہاؤس میں سوئیڈن کی سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا تحفظ اور معاشی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے، بڑھکیں بڑی بڑی ماری جا رہی ہیں، یہ کال مس کال ہی رہے گی۔گورنر سندھ نے مکیش چاؤلہ سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف بھی لیا، حلف برداری کی تقریب کے شرکا کی گرما گرم حلیم اور جلیبی سے تواضع کی گئی جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزرا نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں