وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (انتخاب نیوز) نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں