پنجگور، مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج چل بسا
پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور کے علاقے وشبود میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے حمل ولد آدم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وشبود سی پیک روڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا خدابادان سراوان کے رہائشی حمل ولد آدم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واضح رہے کہ فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


