سوشل میڈیا سے مرعوب نہیں، کوئی مجھے بلیک میل نہیں کرسکتا، افغان بھائیوں سے کہتا ہوں پاکستان میں قتل و غارت بند کرو، جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشین میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا سے مرعوب نہیں ہوں، کوئی مجھے بلیک میل نہیں کرسکتا، تمام علاقوں کو یکساں ترقی دوں گا، سرکاری اداروں کو پاﺅں پر کھڑا کریں گے، انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ مملک ہے، ہم نے چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس بھائی چارے کا ہمیں اچھا صلہ نہیں ملا۔ میں اپنے افغان بھائیوں سے کہتا ہوں پاکستان میں قتل و غارت بند کرو۔ جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا سکیں، ایران میں اسرائیل کی جانب سے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پشین کو ڈویژن بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صوبے کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔ بلوچستان کے غیور عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا لیکن میں بلوچستان کے کونے کونے میں جاتا ہوں۔ تعلیم، صحت اور امن کیلئے پوری لگن سے محت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں