پنجگور میں ایل پی جی فلنگ گیس پلانٹ کا افتتاح
پنجگور،پنجگور میں ایل پی جی فلنگ گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سی پیک روڈ پر حاجی مہیم جان ایل پی جی المیر فلنگ اسٹیشن کا شاندار آغاز ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد لانگو اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور مالک صالح بلوچ نے سی پیک روڈ پر باقائدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر مفتی مکران مو لا نا مفتی مولا بخش نے خصوصی دعا کی افتتاحی تقریب میں حاجی بہار جان اور حاجی منیر احمد نے گیس پلانٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد لانگو کو بریفننگ دی۔ تقریب میں مولا عبدالحلیم حاجی عبد العزیز بلوچ مفتی حافظ صفی اللہ مولانا جمیل احمد حاجی منیر لال جان حاجی محمد اکبر غلام جان سیٹھ جمل خان حاجی عبدالحمید حاجی امتیاز بلوچ ملا محمد شریف حاجی عبداللہ شعیب احمد اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد احمد لانگو نے کہا کہ گیس پلانٹ کا قیام انتہائی خؤش آئند ھے جس سے عوام کو کم قیمت پر گیس کی سہولت میسر آئے گا انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس گیس پلانٹ سے عوام استعفادہ کرین گے انہوں نے کہ کوشش کرینگے کہ پنجگور چیدگی بارڈر سے گیس کی فراہمی شروع ھو انہوں نے کہا کہ لوگ علاقے میں سرمایہ کاری کریں ضلعی انتظامیہ اور حکومت ہر ممکن ان کے ساتھ تعاون کرے گا اس دوران چیئرمین عبد المالک صالح نے کہا کہ علاقے میں گیس کی سہولت نہ ہونے سے اس گیس پلانٹ سے عوام کو ایل پی جی کے ذریع گیس کی سہولت میسر آئے گا انہوں نے کہا کہ یہ علاقے کے عوام کے لیے اچھی سہولت ھے اس دوران گیس پلانٹ کے اونرز حاجی مہیم جان نے کہا کہ گیس پلانٹ کا مقصد عوام کو کم قیمت پر گیس کی فراہمی ھے انہوں نے کہا کہ انشاللہ علاقے کے لوگوں کو ایل پی جی کے ذریع گیس کی سہولت دینگے امید کرتے ہیں کہ علاقے کے لوگ اس کی کامیابی کے لیے حوصلہ افزائی کرینگے اس دوران شرکاء کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا