بیروت دھماکوں پر عوام کا حکومت مخالف احتجاج،جلاؤ گھیراؤ،فورسز سے جھڑپیں

بیروت:بیروت دھماکوں پر لبنانی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پرکوتاہی برتنے کا الزام لگایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق احتجاج میں شریک مظاہرین نے شہرکے کزی علاقے میں جلاو گھیراو کیا اورسیکیورٹی فورسز پر پتھراو بھی کیا۔مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔دھماکوں پراردن میں لبنان کے سفیرمروان حمادے نے استعفی دے دیا۔دوسری جانب یورپی یونین نے بیروت کیلئے33 ملین یورو کی ہنگامی امداد جاری کردی۔امریکا کی جانب سے بھی خوراک،پانی اورطبی امداد لبنان پہنچا دی گئی۔واضح رہے کہ دو روز قبل بیروت دھماکے میں 157 افراد جاں بحق جبکہ5 ہزار افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں